Read in English  
       
Bhadrachalam Temple Lands
Spread the love

حیدرآباد: [en]Bhadrachalam Temple Lands[/en] پر مبینہ ناجائز قبضوں کے معاملے پر بی آر ایس کے ورکنگ صدر اور سابق وزیر کے ٹی راما راؤ نے جمعہ کو بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی قیادت، خاص طور پر ریاستی صدر رامچندر راؤ، اس معاملے پر خاموش کیوں ہے۔

انہوں نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم X پر اپنے پیغام میں الزام عائد کیا کہ آندھرا پردیش میں شری رام چندر سوامی مندر کی تقریباً 889 ایکڑ اراضی پر ناجائز قبضہ ہو چکا ہے، اور بی جے پی قائدین اس پر چپ سادھے ہوئے ہیں۔

کے ٹی آر نے سوال کیا کہ کیا رامچندر راؤ کے پاس وقت کی کمی ہے یا پھر سیاسی مجبوری کے تحت وہ کچھ بولنے سے گریز کر رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی واقعی بھگوان رام کا احترام کرتی ہے تو وہ اس معاملے میں مداخلت کرے اور مندر اراضی کو ناجائز قبضوں سے نجات دلائے۔

انہوں نے کہا: “رامچندر راؤ خاموش کیوں ہیں؟ جب بھگوان رام کی زمین پر قبضہ ہو رہا ہے تو آپ کیوں نہیں بولتے؟ کیا آپ اس لیے خاموش ہیں کہ آپ کی اتحادی حکومت اس میں ملوث ہے؟ یا اس بار پورا بھدرچلم ہی حوالے کرنے کو تیار ہیں؟”

کے ٹی آر نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ صرف انتخابی فائدے کے لیے مذہبی جذبات کا سہارا لیتی ہے، لیکن جب حقیقی مسائل سامنے آتے ہیں، جیسے مندر کی اراضی کی حفاظت، تو وہ خاموش تماشائی بنی رہتی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بی جے پی یا تو وزیر اعظم نریندر مودی سے اس سلسلے میں مداخلت کرے یا پھر آندھرا پردیش میں اپنے حلیفوں پر دباؤ ڈالے تاکہ ناجائز قبضے ختم کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ عوام بی جے پی کی اس سیاسی خاموشی اور ڈرامہ بازی کو دیکھ رہے ہیں، اور اگر بی جے پی نے بھدرچلم کے معاملے پر اب بھی کچھ نہیں کیا تو عوام اس کا سخت نوٹس لیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *