
حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے جمعرات کے روز ریاستی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے طویل عرصے سے زیر التواء [en]Bill Reimbursement[/en] کلیمز کی ادائیگی کے لیے 180.30 کروڑ روپئے جاری کیے ہیں۔
ڈپٹی چیف منسٹر ملّو بھٹی وکرمارکا نے بتایا کہ اس رقم سے تقریباً 26,519 ملازمین اور سبکدوش عملے کو فائدہ پہنچے گا۔ یہ ادائیگیاں ان بلز کی بھی شامل ہیں جو سابق بی آر ایس حکومت کے دوران التواء کا شکار تھے۔
بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ اگرچہ ریاست اس وقت مالی مشکلات سے دوچار ہے، لیکن بونالو کے تہوار کے پیش نظر اور ملازمین و پنشنرز پر بوجھ کم کرنے کی خاطر یہ فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت فلاحی اسکیموں سے وابستہ ہے اور زیر التواء بقایاجات کی ادائیگی اس عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
ملازمین و پنشنرز کی نمائندہ یونینوں نے حکومت کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک مثبت قدم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ادائیگی سے حکومت کی ملازمین کی فلاح کے تئیں سنجیدگی ظاہر ہوتی ہے۔
ప్రభుత్వ ఉద్యోగులు, పెన్షనర్లకు తీపి కబురు..
04-03-2023 నుండి 20-06-2025 వరకు పెండింగ్లో ఉన్న రూ.180.38 కోట్ల మెడికల్ రీయింబర్స్మెంట్ బిల్లులను విడుదల చేయడం జరిగింది.
• 26,519 మంది ప్రభుత్వ ఉద్యోగులు, పెన్షనర్లకు ఊరట..
• గత ప్రభుత్వంలోని పెండింగ్ బిల్లులు సైతం క్లియర్..…— Bhatti Vikramarka Mallu (@Bhatti_Mallu) June 26, 2025