BJP Telangana Chief

حیدرآباد: بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے [en]BJP Telangana Chief[/en] کا اعلان جولائی کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق تلنگانہ میں مقامی بلدی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر نئے صدر کے انتخاب کا عمل تیز کیا جارہا ہے۔

پارٹی حلقوں میں جن ناموں پر غور ہورہا ہے ان میں رکن پارلیمنٹ اروند دھرم پوری، ایٹالہ راجندر، رگھونندن راؤ اور ڈی کے ارونا شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 29 جون کو نظام آباد کے دورے کے موقع پر سینئر ریاستی قائدین کے ساتھ ایک اہم مشاورت کرسکتے ہیں، جس میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش دونوں ریاستوں کے صدور کے ناموں کو قطعیت دی جاسکتی ہے۔

بی جے پی کی تنظیمی انتخابات کا عمل تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں جاری ہے۔ ریاستی صدر کے لیے نامزدگیاں جون کے اختتام تک مکمل کرلی جائیں گی، جب کہ باضابطہ اعلان یکم جولائی کے بعد کیا جائے گا۔

تلنگانہ کے لیے شوبھا کرندلاجے کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے، جب کہ آندھرا پردیش کے لیے پی سی موہن یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔

بی جے پی اب تک 14 ریاستوں میں ریاستی صدور کا اعلان کرچکی ہے۔ یوپی، کرناٹک، گجرات اور آندھرا پردیش جیسی ریاستوں میں سینئر قائدین سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلے کیے جارہے ہیں۔

تلنگانہ میں صدر کے تقرر میں تاخیر پر پارٹی کے اندر بھی ناراضگی ظاہر کی جارہی ہے۔ کئی پارٹی عہدیداروں کا ماننا ہے کہ جلد از جلد تقرری پارٹی کو جوبلی ہلز ضمنی انتخاب اور بلدی انتخابات میں تقویت دے سکتی ہے۔

پارٹی کے قومی ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر کے لکشمن نے جمعہ کو تین مزید ریاستوں کے لیے انتخابی افسران کا اعلان کیا۔

مرکزی وزیر کرن ریجیجو کو مہاراشٹرا، ہرش ملہوترا کو اتراکھنڈ، اور رکن پارلیمنٹ روی شنکر پرساد کو مغربی بنگال کا انتخابی انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *