Body Recovered

حیدرآباد: میلاردیوپلی کے لکشمی گوڑہ علاقہ میں واقع راجیو گروہاکلپا کالونی کے قریب ایک کنویں میں گر کر لاپتہ ہونے والے پانچ سالہ لڑکے پرنس کی لاش بدھ کی صبح برآمد ہوئی۔ یہ [en]Body Recovered[/en] واقعہ منگل کی دوپہر پیش آیا تھا، جس کے بعد ریسکیو آپریشن رات بھر جاری رہا۔

پرنس منگل کی دوپہر دیگر بچوں کے ساتھ گھر کے قریب کھیل رہا تھا کہ اچانک پانی سے بھرے ایک کنویں میں گر گیا اور ڈوب گیا۔ اہلِ خانہ اور مقامی افراد کی اطلاع پر فوری طور پر میلاردیوپلی پولیس، HYDRAA، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (NDRF) اور فائر ڈپارٹمنٹ کی ٹیموں نے مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا۔

تاہم رات گئے تک تلاش میں کوئی کامیابی نہ ملنے پر کارروائی کچھ دیر کے لیے معطل کر دی گئی تھی، جسے بدھ کی صبح دوبارہ شروع کیا گیا۔ بالآخر لڑکے کی لاش کنویں سے نکالی گئی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔

اس واقعے سے مقامی آبادی میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی، جب کہ حکام نے حفاظتی اقدامات کے فقدان پر تشویش ظاہر کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *