Bonalu Temples

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے اس سال کے سرکاری بونالُو تقاریب کے تحت حیدرآباد اور سکندرآباد کے مختلف [en]Bonalu Temples[/en] میں ریشمی ملبوسات پیش کرنے کے لیے وزراء اور سینئر قائدین کو ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں۔

وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی 13 جولائی کو سکندرآباد کے اُجینی مہانکالی مندر میں حکومت کی جانب سے رسمی پیشکش کریں گے۔

ڈپٹی چیف منسٹر مالو بھٹی وکرامارکا 20 اگست کو لال دروازہ میں سمہاواہنی مہانکالی مندر میں ریاست کی نمائندگی کریں گے۔

وزیر اُتّم کمار ریڈی ناچارم کے مہانکالی-مہاکالشور مندر، جبکہ وزیر دامودر راج نرسمہا کاروان کے دربار میسمّا مندر جائیں گے۔

وزیر کومٹی ریڈی وینکٹ ریڈی چارمینار کے قریب بھاگیہ لکشمی مندر میں، جبکہ وزیر دودڈیلا سریدھر بابو ہری باولی کے اکنّا مدنّا ںمندر میں ملبوسات پیش کریں گے۔

وزیر پونگولیٹی سرینواس ریڈی چلاکالگوڑہ کے کٹہ میسمّا مندر میں شرکت کریں گے۔

1 اگست کو وزراء کونڈا سریکھا اور پونم پربھاکر بالکمپیٹ کے ایلّما-پوچمّا مندر میں مشترکہ طور پر ملبوسات پیش کریں گے۔

دیگر تقاریب میں وزیر تمّلا ناگیسور راؤ سبلیمندی کے نلاپوچمّا ں مندر، وزیر سیتکّا این ٹی آر نگر کے قلعہ میسمّاں مندر، اور وزیر جوپلی کرشنا راؤ میرالم منڈی کے مہانکالی مندر کا دورہ کریں گے۔

وزیر جی ویویک وینکٹ سوامی بی ایچ ای ایل کے موتیالّماں مندر، اور وی وینکٹیشورولو گولّی پورہ کے مہانکالی مندر میں پیشکش کریں گے۔

وزیر آدلوری لکشمن کمار سلطان شاہی کے جگدمبا مندر میں جبکہ اسپیکر جی پرساد کمار گولکنڈہ قلعہ کے جگدمبا مہانکالی مندر میں ملبوسات پیش کریں گے، ان کے ہمراہ وزراء کونڈا سوریہ اور پونم پربھاکر بھی ہوں گے۔

قانون ساز کونسل کے چیئرمین گتہ سکھیندر ریڈی اپوگوڑہ کے مہانکالی مندر میں رسومات میں شریک ہوں گے۔

راجیہ سبھا رکن انیل کمار یادو بوئیگوڑہ کے بنگارو میسمّا مندر، اور جی ایچ ایم سی کی میئر گدوال وجے لکشمی ہری باولی کے بنگارو میسمّا ںمندر کا دورہ کریں گی۔

ڈپٹی چیئرمین بانڈا پرکاش عنبرپیٹ کے مہانکالی مندر جبکہ ڈپٹی اسپیکر جا توتھ رام چندر نائیک علی آباد کے دربار میسمّاں مندر میں ملبوسات پیش کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *