Read in English  
       
BRAOU Free graduation
Spread the love

حیدرآباد: ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی (BRAOU) نے ریاست تلنگانہ میں ٹرانس جینڈر افراد کے لیے BRAOU Free graduation اسکیم کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت انڈر گریجویٹ کورسز میں داخلہ لینے والے تمام ٹرانس جینڈر طلبہ سے ٹیوشن فیس مکمل طور پر معاف کی جائے گی۔ یہ اقدام کرنے والی BRAOU ریاست کی پہلی یونیورسٹی بن گئی ہے۔

جن امیدواروں نے انٹرمیڈیٹ (10+2) یا مساوی تعلیم مکمل کر رکھی ہے، وہ صرف 500 روپئے کی ایک بارہ رجسٹریشن فیس ادا کر کے داخلہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹیوشن فیس کے علاوہ یونیورسٹی کی جانب سے مفت اسٹڈی میٹیریل، آن لائن وسائل، اور ریاست بھر میں موجود اسٹڈی سنٹرس پر معاونتی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

یہ اقدام BRAOU کے دیرینہ مشن “تعلیم سب کے لیے” کے تحت کیا گیا ہے، جس کے تحت اس سے قبل جیلوں کے قیدیوں اور مسلح افواج کے خاندانوں کو بھی تعلیمی رعایت دی جا چکی ہے۔

یونیورسٹی عہدیداروں کے مطابق، اس اسکیم کا مقصد پسماندہ طبقات کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی دینا اور ٹرانس جینڈر برادری کے لیے تعلیمی رکاوٹوں کو ختم کرنا ہے۔

داخلہ یا دیگر معلومات کے لیے امیدوار یونیورسٹی ہیلپ ڈیسک 040-23680333 / 040-23680555 یا کال سنٹر 1800 5990 101 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات [www.braou.ac.in](http://www.braou.ac.in) یا [www.online.braou.ac.in](http://www.online.braou.ac.in) پر دستیاب ہیں۔