بی آر ایس کی سلور جوبلی تقریب کی تیاریاں مکمل | BRS Silver Jubilee

حیدرآباد: ریاست کی اہم اپوزیشن جماعت بی آر ایس کی تشکیل کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر BRS Silver Jubilee تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اتوار 27 اپریل کو پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر ورنگل ضلع کے یلکاترتی گاوں کے مضافات میں ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوگا جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

پارٹی قیادت لاکھوں کارکنوں اور عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ اپنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جا سکے۔ جلسہ کے لئے 1213 ایکر اراضی حاصل کی گئی ہے جس میں 154 ایکر جلسہ گاہ کے لئے اور باقی پارکنگ و دیگر سہولیات کے لئے استعمال ہو رہی ہے۔ جلسہ گاہ میں ایک لاکھ سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ 23 بھاری ایل ای ڈی اسکرینیں اور زبردست ساونڈ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔

BRS Silver Jubilee

ریاست بھر سے آرٹی سی بسوں، کاروں، ٹریکٹروں سمیت 50 ہزار گاڑیوں کی آمد متوقع ہے جس کے لئے 1055 ایکر پارکنگ اراضی مختص کی گئی ہے۔ جلسہ میں شرکت کرنے والوں کے لئے 10 لاکھ پانی کی بوتلیں، 16 لاکھ چھانچ کے پیاکٹس، 6 ایمبولینس، 12 میڈیکل کیمپس اور 1200 عارضی بیت الخلاء فراہم کئے گئے ہیں۔ پارکنگ اور دیگر انتظامات کے لئے 2 ہزار والنٹیرس تعینات کئے گئے ہیں۔

Exit mobile version