عادل آباد اور کریم نگر میں شدید بارش کی وارننگ، وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے حکام کو الرٹ کیا

سی ایم ریونت ریڈی

حیدر آباد: محکمہ موسمیات

(IMD) نے متحدہ عا دل آباد اور کریم نگر اضلاع میں شدید بارش اور طوفانی ہواؤں کی وارننگ جاری کی ہے۔ اس کے پیش نظر، وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے حکام کو الرٹ رہنے اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال سے بچنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے زور دیا ہے کہ تمام متعلقہ محکمے ہائی الرٹ پر رہیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ جانی و مالی نقصان سے بچنے کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔

وزیر اعلیٰ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر متاثرہ اضلاع کے کلکٹروں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس منعقد کریں۔ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ شدید بارش اور تیز ہواؤں کے ممکنہ نقصانات کو کم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔

Exit mobile version