
حیدرآباد: چیف منسٹر [en]CM on Pashamylaram[/en] اے ریونت ریڈی نے منگل کے روز پشامائیلارم دھماکے کو تلنگانہ کی تاریخ کا ایک بے مثال صنعتی سانحہ قرار دیا، اور اعلان کیا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو کمپنی مینجمنٹ سے بات چیت کے بعد فی کس 1 کروڑ روپئے کی مالی امداد دی جائے گی۔
حادثہ کے مقام پر انڈسٹریز ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ سگاچی فارما فیکٹری میں دھماکے کے وقت 143 مزدور کام کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ شدید زخمی ہونے والوں کو فی کس 10 لاکھ روپئے دیے جائیں گے۔
ریونت ریڈی نے کہا کہ ریاست بھر کی صنعتی اکائیوں میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ انہوں نے تمام کمپنیوں کے انتظامیہ سے کہا کہ وہ حفاظتی اقدامات کو اولین ترجیح دیں اور داخلی طریقہ کار کا ازسر نو جائزہ لیں۔
چیف منسٹر نے اعادہ کیا کہ جاں بحق افراد کے بچوں کی تعلیم کی مکمل ذمہ داری ریاستی حکومت اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا، “علاج کے اخراجات کے بارے میں کسی کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں، تلنگانہ حکومت مکمل ذمہ داری لے گی۔”
ریونت ریڈی نے یہ بھی کہا کہ وہ جلد ہی متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے۔
పాశమైలారం పేలుడు ఘటనలో మృతుల కుటుంబాలకు ప్రభుత్వం/సిగాచి కంపెనీ తరుపు నుండి కోటి రూపాయిలు నష్టపరిహారం ఇప్పిస్తాము.
CM RevanthReddy announced that the families of the deceased will receive a compensation of ₹1 crore each from the Government/Company.#RevanthReddy #SigachiPharma pic.twitter.com/2o7UbNK3gJ
— Congress for Telangana (@Congress4TS) July 1, 2025