
حیدرآباد: چیف منسٹر [en]CM Revanth[/en] ریڈی نے پشامائیلارم میں واقع سیگاچی فارما فیکٹری میں ریئکٹر دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے 1 لاکھ روپئے فی کس فوری مالی امداد کا اعلان کیا ہے، جبکہ زخمی مزدوروں کو 50,000 روپئے دیے جائیں گے۔
انہوں نے جائے حادثہ کے معائنہ کے دوران عہدیداروں سے کہا کہ یہ رقم معاوضہ نہیں بلکہ فوری راحت ہے۔ ریونت ریڈی نے ہدایت دی کہ تمام زخمیوں کا علاج حکومت کے خرچ پر کیا جائے، اور جاں بحق افراد کے بچوں کو سرکاری رہائشی اسکولوں میں داخلہ دیا جائے۔
چیف منسٹر کے ساتھ وزیر محنت جی ویویک وینکٹسوامی، وزیر صحت دامودر راجانرسمہا اور وزیر صنعت ڈی سریدھر بابو بھی موجود تھے۔ ریونت ریڈی نے مقام حادثہ کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے فیکٹریز ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں سے معائنہ کی رفتار اور موثریت پر سوالات کیے، اور مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے صنعتی یونٹس کی مکمل جانچ کے لیے بیرونی ماہرین کو شامل کرنے کا بھی حکم دیا۔
ریونت ریڈی نے کہا کہ لاشوں کی تلاش، ملبہ صاف کرنے اور محفوظ ماحول کی بحالی ایک بڑا چیلنج ہے، اور تمام متعلقہ محکمے قریبی تال میل کے ساتھ احتیاط سے کام کریں۔
وزیر صنعت ڈی سریدھر بابو نے فیکٹری کے اعلیٰ انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا مہلک حادثہ ہونے کے باوجود وہ موقع پر موجود نہیں، تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب وہ ذمہ داری نہیں اٹھا سکتے تو صنعت کیوں قائم کی گئی؟
సంగారెడ్డి జిల్లా పాశమైలారం సిగాచి పరిశ్రమ ప్రమాదం
Telangana Government Announced Immediate Relief for Pashamylaram Victims
🔸మృతుల కుటుంబాలకు రూ.1 లక్ష చొప్పున, గాయపడిన వారికి రూ.50 వేల చొప్పున తక్షణ ఆర్థిక సహాయాన్ని ప్రకటించింది.
ఈ ప్రకటనను ముఖ్యమంత్రి రేవంత్ రెడ్డి స్వయంగా… pic.twitter.com/d41U7eBg8g
— Congress for Telangana (@Congress4TS) July 1, 2025