وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا عضلاتی عارضہ میں مبتلا نوجوان راکیش کے لیے امداد کا اعلان

وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے بیمار نوجوان راکیش کے مفت علاج اور چارجنگ وہیکل کی فراہمی کا اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا عضلاتی عارضہ میں مبتلا نوجوان راکیش کے لیے امداد کا اعلان

وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا بیمار نوجوان راکیش کے لیے امداد کا اعلان

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے عضلاتی عارضہ میں مبتلا نوجوان گولا راکیش کے لیے مفت علاج اور چارجنگ وہیکل فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ راکیش، جو کہ مہنگے علاج کا متحمل نہیں ہو سکتا، گزشتہ کئی دنوں سے شدید تکلیف میں مبتلا تھا۔

وزیر اعلیٰ نے معاملے کی جانکاری حاصل ہوتے ہی حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت دی، تاکہ راکیش کو ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس کے علاوہ، روزمرہ کی نقل و حرکت میں آسانی کے لیے راکیش کو چارجنگ وہیکل دینے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ان کے او ایس ڈی ویمولا سرینواسلو نے راکیش کے اہل خانہ سے فون پر بات کی اور حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

راکیش، جو ضلع ہنمکنڈہ کے بھیم دیورا پلی منڈل کے رنگیا پلی گاؤں سے تعلق رکھتا ہے، سیوڈو مسکیولر ڈسٹروفی نامی بیماری میں مبتلا ہے۔ اس کی حالت حالیہ دنوں میں مزید خراب ہو چکی ہے، اور ڈاکٹروں کے مطابق، اس کی صحت میں بہتری کے لیے مہنگے انجیکشنز درکار ہیں، جن کا خرچ اس کا خاندان برداشت نہیں کر سکتا تھا۔

جیسے ہی اخباری رپورٹ میں راکیش کی حالت کی خبر شائع ہوئی، وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے فوری کارروائی کی۔ حکومت نے اعلان کیا کہ راکیش کو مکمل طبی امداد فراہم کی جائے گی اور ایک چارجنگ وہیکل دی جائے گی، تاکہ وہ اپنے گاؤں سے مُلکانور میں واقع کالج باآسانی جا سکے۔

راکیش کے والدین، گولا سمّیا اور لکشمی نے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مدد نے ان کے

بیٹے کے لیے نئی امید پیدا کر دی ہے۔

Exit mobile version