*حیدرآباد: سابق وزیر اور بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) رکن اسمبلی ہریش راؤ نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں “جھوٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر” قرار دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ اسمبلی کے اندر اور باہر مسلسل جھوٹے دعوے کر رہے ہیں۔
ہریش راؤ نے حکومت سے سوال کیا کہ کیا یہ حقیقت نہیں کہ صحت عامہ کے شعبے میں کام کرنے والے تلنگانہ ویدیا ودھانا پریشد (TVVP) کے 13,000 ملازمین کو 13 دن گزرنے کے باوجود تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں؟ انہوں نے کہا کہ کیا یہ سچ نہیں کہ ڈاکٹر، نرسیں اور پیرا میڈیکل اسٹاف تنخواہ نہ ملنے کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بحران صرف صحت کے شعبے تک محدود نہیں، بلکہ پولیس محکمہ بھی اسی طرح کے مسائل کا شکار ہے۔ ہریش راؤ نے نشاندہی کی کہ ہوم گارڈز کو اب تک نہ صرف ان کے موجودہ واجبات نہیں ملے بلکہ تنخواہوں میں اضافہ اور الاؤنسز کی ادائیگی کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا۔
بی آر ایس رہنما نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ ہر جگہ تنخواہیں وقت پر ادا کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے، جبکہ حقیقت میں سرکاری ملازمین کے خاندان معاشی مشکلات سے دوچار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے گزشتہ ڈیڑھ سال صرف جھوٹے پروپیگنڈے میں گزار دیے ہیں۔ انہوں نے بی آر ایس کی جانب سے ٹی وی وی پی ڈاکٹروں، نرسوں، دیگر طبی عملے، کنٹریکٹ اور آؤٹ سورسنگ ملازمین، اور ہوم گارڈز کے لیے فوری طور پر تنخواہیں جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔
అబద్దాలకు, అసత్యాలకు బ్రాండ్ అంబాసిడర్ అయిన ముఖ్యమంత్రి @revanth_anumula ..
అసెంబ్లీలో అవే అబద్దాలు, బయటా అవే అబద్దాలు
13 రోజులు గడుస్తున్నా వైద్యారోగ్య శాఖలోని టీవీవీపీ విభాగంలో ఉన్న 13వేల మందికి జీతాలు చెల్లించనిది వాస్తవం కాదా?
డాక్టర్లు, నర్సులు, పారా మెడికల్ సిబ్బంది…
— Harish Rao Thanneeru (@BRSHarish) March 13, 2025