دہلی میں تلنگانہ حکومت کے کنٹرول روم کا قیام | Control Room

Telangana Bhavan

حیدرآباد: سرحدی کشیدگی کے پس منظر میں، تلنگانہ حکومت نے ریاستی داخلی سلامتی کا ازسرنو جائزہ لینے کے لیے آج شام سیکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس کی صدارت نائب وزیر اعلیٰ مالو بھٹی وکرامارکا نے کی۔

اجلاس میں کئی اعلیٰ وزراء اور سینئر حکام شریک ہوئے جن میں رنگا ریڈی ضلع کے انچارج وزیر دودلہ سرِی دھر بابو، سیاحت کے وزیر جوپلی کرشنا راؤ، حیدرآباد کے انچارج وزیر پونم پربھاکر، چیف سیکریٹری رام کرشنا راؤ، سی ایم او کے اسپیشل چیف سیکریٹری جیش رانجن اور ڈی جی پی جیتیندر شامل تھے۔ حیدرآباد، سائبرآباد اور راچہ کنڈہ کے پولیس کمشنر بھی اجلاس میں موجود تھے۔

اجلاس میں فوری قانون و نظم کی صورت حال، اہم تنصیبات اور عوامی مقامات کی سیکیورٹی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایک دفاعی مشق کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ تیاری کے اقدامات کو مضبوط بنایا جا سکے۔

 دہلی میں control room کا قیام

ریاستی حکومت نے اپنے وسیع تر اقدام کے تحت دہلی کے تلنگانہ بھون میں ایک control room قائم کیا ہے، تاکہ سرحدی ریاستوں میں مقیم تلنگانہ کے طلبہ اور دیگر رہائشیوں کی فوری مدد کی جا سکے۔ اس کا مقصد حالات کے پیش نظر ان کو وقتاً فوقتاً معلومات فراہم کرنا اور ان کا اطمینان برقرار رکھنا ہے۔

یہ کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کر رہا ہے اور اسے ریذیڈنٹ کمشنر کے دفتر کے تحت حکام چلا رہے ہیں۔ اہم رابطہ نمبرز عوام کو پہلے ہی فراہم کر دیے گئے ہیں تاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری مدد حاصل کی جا سکے۔

ریاستی حکومت نے زور دیا ہے کہ عوام افواہوں سے گریز کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔

Exit mobile version