حیدرآباد: تلنگانہ کے یومِ تاسیس کے موقع پرCyberabad Formation Day کو سائبرآباد پولیس کمشنریٹ میں شاندار انداز سے منایا گیا، جہاں جذبہ، فخر اور خوشی کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ کمشنر پولیس اویناش موہنتی، آئی پی ایس، نے قومی پرچم لہرا کر تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا، جس کے بعد پریڈ کمانڈر نے گارڈ آف آنر پیش کیا، جو حاضرین کے لیے فخر کا لمحہ تھا۔
اپنے خطاب میں کمشنر موہنتی نے زور دیا کہ ریاست تلنگانہ کو مزید مضبوط اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے ہر پولیس اہلکار کو نئی لگن، خلوص اور عزم کے ساتھ خدمات انجام دینی چاہئیں۔ انہوں نے کہا’ جب ہم ہر کام میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں تو ہم واقعی فرق پیدا کرتے ہیں اور خدمت کے اصل جذبے کو زندہ رکھتے ہیں۔ آخر میں انہوں نے تمام اہلکاروں کے کامیاب مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔‘
تقریب میں سائبرآباد کے جوائنٹ کمشنر برائے ٹریفک ڈاکٹر گجاراو بھوپال، مادھاپور ڈی سی پی ڈاکٹر وینیتھ جی، میڈچل ڈی سی پی کوٹی ریڈی، بالانگر ڈی سی پی سریش کمار، راجندرنگر ڈی سی پی چندر شیکھر سرینواس، شمش آباد ڈی سی پی بی راجیش، ای او ڈبلیو ڈی سی پی کے پرساد، کرائمز ڈی سی پی ایل سی نائک، ایس بی ڈی سی پی سائی سری، میڈچل ٹریفک ڈی سی پی گناشیکھر، مادھاپور ٹریفک ڈی سی پی سائی منوہر، ایس او ٹی میڈچل ڈی سی پی سرینواس، ایس او ٹی مادھاپور ڈی سی پی شبن کمار، سی اے آر ہیڈکوارٹرز ڈی سی پی سنجیو سمیت قانون و نظم کے ایڈیشنل ڈی سی پیز، اے سی پیز، انسپکٹرز اور دیگر عملہ موجود تھا۔
تقریب میں تمام شعبہ جات کے افسران و اہلکاروں نے بھرپور جوش کے ساتھ شرکت کی، جس سے یہ دن نہ صرف ایک سرکاری تقریب بلکہ ریاستی خدمات کے عزم کا عملی مظاہرہ بن گیا۔