
حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن کے چیئرمین اور ڈی او ایس ٹی کنوینر پروفیسر وی بالا کِشتا ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ DOST special phaseاور اسپاٹ داخلوں کی رجسٹریشن آج 25 جولائی سے 31 جولائی تک جاری رہے گی۔ اس شیڈول کا باضابطہ اعلان جمعرات کو کیا گیا۔
تمام پرائیویٹ غیر امدادی کالجوں اور پرائیویٹ امدادی کالجوں میں خود مالیاتی کورسس کے لیے اسپاٹ داخلے 11 اور 12 اگست کو منعقد کیے جائیں گے۔
اسپیشل فیز شیڈول درج ذیل ہے:
رجسٹریشن (فیس: 400 روپئے ): 25 تا 31 جولائی
ویب آپشنز کا اندراج: 25 تا 31 جولائی
اسناد کی توثیق: 31 جولائی
سیٹ الاٹمنٹ: 3 اگست
آن لائن سیلف رپورٹنگ: 3 تا 6 اگست
کالج میں رپورٹنگ: 4 تا 6 اگست
ایسے طلبہ جنہوں نے پہلے ڈی او ایس ٹی میں رجسٹریشن کیا ہے لیکن نشست الاٹ نہیں ہوئی، وہ اپنے موجودہ DOST ID اور PIN کے ذریعہ اس مرحلے میں شرکت کر سکتے ہیں۔ نئے امیدوار بھی 400 روپئے فیس ادا کرکے اسی مدت میں رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ تاہم جن طلبہ نے پہلے ہی CCOOTP کے ذریعہ نشست کی تصدیق کر لی ہے، وہ اس فیز کے لیے اہل نہیں ہیں۔
تمام مقامی اور غیر مقامی طلبہ اسپاٹ داخلوں کے لیے اہل ہوں گے، مگر ایسے داخل شدہ طلبہ کو اسکالرشپ کی سہولت حاصل نہیں ہوگی۔ طلبہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ویب آپشنز کا انتخاب کریں تاکہ نشست ملنے کے امکانات بڑھ سکیں۔