حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے پرانے شہر میں ED Raids کے سلسلے میں ای ڈی حکام نے مختلف مقامات پر سادہ کاروائیاں کیں۔ پیر کی علی الصبح ای ڈی کی کئی ٹیموں نے الگ الگ گروپوں کی صورت میں چھاپے مارے۔
ای ڈی حکام کی جانب سے یہ سادہ کاروائیاں بھودان اراضی کے معاملے کے تحت انجام دی جا رہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ چھاپے مہیشورم علاقے کی اراضی سے متعلق ہیں۔
اس مہم کے دوران ای ڈی نے پرانے شہر کے معروف مقامات پرمنور خان، قدیرانیس، عرفان اور شکور کے مکانات پر سادہ کاروائیاں کیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان چھاپوں کے دوران مختلف دستاویزات اور شواہد اکٹھا کیے جا رہے ہیں تاکہ بھودان اراضی میں غیر قانونی معاملات کی تہہ تک پہنچا جا سکے۔
اب تک ای ڈی حکام نے سرکاری طور پر کاروائی کی مکمل تفصیلات ظاہر نہیں کیں تاہم بتایا جا رہا ہے کہ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا سکتا ہے۔
حکام نے اشارہ دیا ہے کہ جلد ہی مزید افراد سے پوچھ گچھ اور دیگر مقامات پر بھی کارروائی کی جا سکتی ہے تاکہ بھودان اراضی کے حوالے سے جاری شکایات اور بے ضابطگیوں کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔