حیدرآباد: کوکٹ پلی کے کرومہ بلڈنگ کی تیسری منزل پر واقع شری رام فینانس کے دفتر میں ہفتہ کے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ یہ دفتر بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر کے قریب واقع ہے۔
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے شعلوں پر قابو پا لیا، جس کے نتیجے میں کسی بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہو سکا۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ سمجھی جا رہی ہے، تاہم اصل وجہ جاننے کے لیے تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔
خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔