حیدرآباد: فارمولا ای کار ریس کیس میں بی آر ایس کے کارگذار صدر کے تارک راما راؤ (کے ٹی آر) سے انسداد بدعنوانی بیورو (ACB) کے عہدیداروں نے پیر کے روز تقریباً آٹھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ یہ طویل سیشن بنجارہ ہلز میں واقع اے سی بی دفتر میں منعقد ہوا۔
Formula E case کے سلسلے میں کے ٹی آر دوپہر میں سینئر وکیل اور سابق ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل رام چندر راو کے ہمراہ دفتر پہنچے۔ پیشی سے قبل انہوں نے پارٹی سربراہ کے چندر شیکھر راو کے ساتھ نندی نگر میں ان کی رہائش گاہ پر ایک بند کمرہ اجلاس بھی منعقد کیا۔
اس کے بعد وہ تلنگانہ بھون، جو بی آر ایس کا مرکزی دفتر ہے، پہنچے اور وہاں سے پارٹی کے سینئر قائدین کے ہمراہ اے سی بی دفتر روانہ ہوئے۔ اگرچہ انہیں باضابطہ طور پر منگل کے دن طلب کیا گیا تھا، تاہم کے ٹی آر نے ازخود ایک دن قبل حاضر ہونے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق، عہدیداروں نے ان سے فارمولا ای ریس کے انعقاد سے متعلق فیصلوں اور مالی منظوریوں پر تفصیل سے سوالات کیے۔ اگرچہ سیشن کی مکمل تفصیلات عام نہیں کی گئیں، لیکن یہ اطلاع دی گئی کہ انہیں ممکنہ طور پر دوبارہ طلب کیا جا سکتا ہے۔ اے سی بی نے ان سے 2021 تا 2024 کے درمیان استعمال کیے گئے موبائل فونز جمع کروانے کی بھی ہدایت دی۔
پوچھ گچھ کے بعد کے ٹی آر تلنگانہ بھون واپس لوٹے، جہاں پہلے سے پارٹی قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے موجود تھی۔ ان کے پہنچنے پر نعرے لگائے گئے اور گل پوشی کی گئی۔ اس تمام صورتحال پر پارٹی حلقوں میں گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور مستقبل میں مزید قانونی پیش رفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
సత్యమేవ జయతే ✊
రేవంత్ సర్కార్ అక్రమంగా పెట్టిన ఫార్ములా – ఈ కేసులో మరోసారి విచారణకు హాజరైన అనంతరం తెలంగాణ భవన్కి చేరుకున్న బీఆర్ఎస్ వర్కింగ్ ప్రెసిడెంట్ @KTRBRS గారికి ఆత్మీయ స్వాగతం పలికిన మాజీ మంత్రి, ఎమ్మెల్యే @BRSHarish గారు, బీఆర్ఎస్ పార్టీ నాయకులు మరియు వేలాది మంది… pic.twitter.com/jtZGaD2Kpz
— BRS Party (@BRSparty) June 16, 2025