حیدرآباد: چھتیس گڑھ کے بیجاپور اور دانتے واڑہ اضلاع کی سرحد پر ایک اور بڑا انکاؤنٹر پیش آیا، جس میں چار ماؤنواز ہلاک ہو گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں مزید کئی افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ اس وقت بھی سیکورٹی فورسز اور ماؤنوازوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، جس کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
سیکورٹی فورسز نے موقع واردات سے ہلاک شدہ ماؤنوازوں کی لاشیں اور ان کے ہتھیار قبضے میں لے لیے ہیں۔ بستر پولیس کے اعلیٰ افسران نے اس انکاؤنٹر کی تصدیق کی ہے۔