
حیدرآباد: ریاستی وزیر صنعت ڈی سریدھر بابو نے منگل کے روز سکریٹریٹ میں انڈو-فرینچ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (IFCCI) کے ساتھ منعقدہ راؤنڈ ٹیبل اجلاس کے دوران فرانسیسی صنعتی قائدین کو تلنگانہ کے مجوزہ فیوچر سٹی پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، اورFrench Companies کے ساتھ گہرے صنعتی روابط پر زور دیا۔
انہوں نے فرانسیسی وفد کو ریاست کی صنعتی پالیسی، بنیادی ڈھانچے اور عالمی سطح کی سہولیات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ تیزی سے ترقی پذیر شعبوں میں بین الاقوامی شراکت داری کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ فیوچر سٹی پروجیکٹ 30,000 ایکڑ پر مشتمل ہے جو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل پر تیار کیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ کا مقصد تلنگانہ کو عالمی سرمایہ کاری کے نقشے پر اجاگر کرنا ہے، جس کا سہرا وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی کے وژن کو جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 18 مہینوں میں ریاست میں 3 لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے، جب کہ صرف حیدرآباد میں پچھلے سال 70 گلوبل کیپیبلیٹی سینٹرز قائم کیے گئے، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔
فرانسیسی ملٹی نیشنل کمپنیاں جیسے Sanofi، Monin، Safran، Capgemini، Dassault، Teleperformance اور Opella Healthcare پہلے ہی ریاست میں فارما، ایرواسپیس، فوڈ پروسیسنگ اور آئی ٹی جیسے شعبوں میں سرگرم عمل ہیں۔
سریدھر بابو نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی، صاف توانائی، گرین موبیلیٹی، ڈیجیٹل گورننس، زرعی اختراعات، اسمارٹ ہیلتھ، جدید تعلیم اور پائیدار مینوفیکچرنگ کو مستقبل کی شراکت داری کے اہم شعبے قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت فرانسیسی کمپنیوں کے ساتھ صنعتی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہشمند ہے، تاکہ تلنگانہ-فرانس تعاون کو ایک نئی جہت دی جا سکے۔
Telangana is fast emerging as a global hub for innovation and investment. At the #IFCCI roundtable, we highlighted our ₹3 lakh crore investment success and the growing presence of 70 new Global Capability Centres in Hyderabad, proof of our progressive, business-friendly… pic.twitter.com/r4CTRdjVLa
— Sridhar Babu Duddilla (@OffDSB) June 24, 2025