Gachibowli Plot Auction

حیدرآباد: تلنگانہ ہاؤسنگ بورڈ کی جانب سے گریٹر حیدرآباد حدود میں جائیدادوں کی حالیہ نیلامی [en]Gachibowli Plot Auction[/en]میں توقع سے کم ردعمل سامنے آیا، جب کہ صرف آدھی سے بھی کم جائیدادیں فروخت ہو سکیں۔

اگرچہ اس سے قبل کوکٹ پلی میں 2.98 لاکھ روپئے فی مربع گز کی ریکارڈ قیمت دیکھی گئی تھی، پیر کے دن ہوئی نیلامی میں آئی ٹی کاریڈور میں واقع گچی باولی میں سب سے زیادہ بولی 2.22 لاکھ روپئے فی مربع گز ریکارڈ کی گئی۔ اسی علاقے میں سب سے کم بولی 1.12 لاکھ رہی۔ گچی باولی میں پیش کیے گئے تمام چار پلاٹس فروخت ہو گئے۔

چنتل میں پیش کردہ 10 پلاٹس میں سے صرف تین فروخت ہوئے۔ بورڈ کی جانب سے 80,000 روپئے فی مربع گز کا بنیادی نرخ مقرر کیا گیا تھا، جب کہ سب سے زیادہ بولی 1.14 لاکھ اور سب سے کم 86,000 رہی۔

نظام پیٹ میں 413.43 مربع فٹ کے آٹھ فلیٹس بھی نیلامی میں شامل کیے گئے، جن میں سے صرف چار کی خریداری ہوئی۔ فی فلیٹ 16.55 لاکھ روپئے کا مقررہ قیمت رکھی گئی تھی، لیکن بولی کی حد 16.73 لاکھ سے 18.21 لاکھ تک رہی۔

عہدیداروں کے مطابق، اس نیلامی سے مجموعی طور پر 65.01 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی۔ اس میں گچی باولی کے 3,271 مربع گز، چنتل کے 799 مربع گز اور نظام پیٹ کے چار فلیٹس کی فروخت شامل ہے۔ گچی باولی میں اوسط قیمت 1.63 لاکھ جبکہ چنٹل میں 1.01 لاکھ فی مربع گز رہی۔

نیلامی کے لیے مجموعی طور پر 22 اثاثے پیش کیے گئے تھے، جن میں سے صرف 11 فروخت ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *