شلپا لے آؤٹ فلائی اوور کی تعمیر کا جائزہ، رواں ماہ مکمل کرنے کی ہدایت | Gachibowli

Gachibowli

حیدرآباد: جی ایچ ایم سی کمشنر آر وی کرناں نے گچی باؤلی جنکشن پر زیر تعمیر شلپا لے آؤٹ فلائی اوور Gachibowli کے کاموں کا معائنہ کیا۔ ان کے ہمراہ چیف انجینئر (پروجیکٹس) اور پروجیکٹ ٹیم بھی موجود تھی۔ کمشنر نے جاری تعمیری پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے واضح ہدایت دی کہ کام کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے تاکہ فلائی اوور اسی ماہ کے آخر تک تیار ہو جائے۔

اس موقع پر آر وی کرناں نے اربن بایو ڈائیورسٹی ونگ کو بھی ہدایت دی کہ فلائی اوور کے نیچے میڈین ایریا میں سبزہ کاری کو یقینی بنایا جائے، تاکہ اس علاقے کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی معیار میں بھی بہتری لائی جا سکے۔

Exit mobile version