Ganja Seizure

حیدرآباد: شہر حیدرآباد اور تانڈور میں منشیات کے خلاف دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران پولیس نے گانجہ آئل اور خشک گانجہ ضبط [en]Ganja Seizure[/en] کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ دو دیگر کی تلاش جاری ہے۔

پہلی کارروائی میں حیدرآباد انفورسمنٹ سی آئی چندرشیکھر گوڑ کی قیادت میں ایک ٹیم نے سکندرآباد کے سکھ ولیج کراس روڈ کے قریب دو افراد کو روکا۔ ان کے قبضے سے 91 گرام گانجہ آئل برآمد ہوا، جس کی مارکیٹ قیمت تقریباً 2 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔

یہ منشیات عام طور پر سگریٹ پر لگا کر نشہ حاصل کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ پولیس نے موقع سے دو موٹر سائیکلیں اور دو موبائل فون بھی ضبط کیے۔ گرفتار شدگان کی شناخت راجو کوکٹ پلی اور محمد صویاب مشیر آباد کے طور پر کی گئی ہے، جبکہ کلیان بانو اور شیخ عمران فرار ہیں۔

کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر انجام دی گئی، جس میں سی آئی چندرشیکھر گوڑ، ایس آئی سرینواس، ہیڈ کانسٹیبل ملیکھارجن ریڈی، اور کانسٹیبل کرن شامل تھے۔

دوسری کارروائی تانڈور میں عمل میں آئی، جہاں پولیس نے یالال منڈل کے رسنم گاؤں سے تعلق رکھنے والے لال محمد نامی نوجوان کو 1.2 کلوگرام خشک گانجہ کے ساتھ تانڈور ریلوے اسٹیشن پر گرفتار کیا۔

ڈی ایس پی بال کرشنا ریڈی اور سی آئی سنتوش کمار کے مطابق، ملزم مشتبہ انداز میں گھوم رہا تھا، جس پر شک ہونے پر اس کے بیگ کی تلاشی لی گئی، جس میں منشیات برآمد ہوئی۔ پولیس نے اسے حراست میں لے کر عدالت میں پیش کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *