حیدرآباد: بی آر ایس ایم ایل اے ہریش راؤ نے ایس ایل بی سی ٹنل حادثہ پر تلنگانہ کی کانگریس حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے سنگین غفلت قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچاس دن گزرنے کے باوجود، حکومت نے تاحال کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں کی۔ حادثے میں پھنسے ہوئے مزدوروں کے اہل خانہ ابھی بھی ٹنل کے مقام پر بے بسی سے انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نے حکومت پر صرف دو لاشیں نکالنے کے بعد بچاؤ کاموں کو چھوڑ دینے کا الزام عائد کیا۔ ریونت ریڈی کی وزٹ کو بھی انہوں نے “تشہیر” قرار دیا۔
ہریش راؤ نے کہا کہ حکومت کے وزراء صرف ہیلی کاپٹر میں آکر اعداد و شمار بدلنے میں لگے ہیں، لیکن زمینی سطح پر کوئی ریسکیو نہیں ہو رہا۔
انہوں نے سوال کیا کہ چھ مزدوروں کی جان ہے، اور حکومت کب تک “ریسکیو جاری ہے” کا دعویٰ کرتی رہے گی؟ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کی مدد اور واقعہ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
రేవంతు ప్రభుత్వ నిర్లక్ష్యంతో జరిగిన SLBC టన్నెల్ ప్రమాద ఘటనకు 50 రోజులు పూర్తి. అయినా ప్రభుత్వ సహాయక చర్యల్లో పురోగతి లేదు. ఇది అత్యంత బాధాకరమైన సందర్భం.
తమ వారు ప్రాణాలతో తిరిగి వస్తారన్న ఆశలు పెట్టుకొని టన్నెల్ వద్దనే ఉండి రోధిస్తున్న కుటుంబ సభ్యుల ఆవేదన అరణ్య వేదన…
— Harish Rao Thanneeru (@BRSHarish) April 13, 2025