Read in English  
       
Harish Rao Warns
Spread the love

حیدرآباد: بی آر ایس کے سینئر قائد اور سابق وزیر ٹی ہریش راؤ نے[en]Harish Rao Warns[/en] بدھ کے روز کانگریس زیر قیادت تلنگانہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کسانوں کی آبپاشی ضروریات کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نےکلواکرتی پروجیکٹ کی موٹروں کی تاخیر سے سرگرمی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو یہ قدم عوامی دباؤ اور بی آر ایس کی تحریک کے سبب اٹھانا پڑا، جو سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی دور اندیشی کی جیت ہے۔

ہریش راؤ نے سوشیل میڈیا پر سوال کیا کہ اگر بی آر ایس نے آواز نہ اٹھائی ہوتی تو کیا حکومت حرکت میں آتی؟ اگر احتجاج نہ ہوتے تو کیا کسانوں کی ضروریات نظر میں آتیں؟ ان کے اس بیان کو وزیراعلیٰ ریونت ریڈی پر بالواسطہ تنقید کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے بالائی علاقوں سے آنے والے پانی کے انتظام میں مبینہ ناکامی کو “ظالمانہ غفلت” قرار دیا اور کہا کہ اوپری ریاستوں سے آنے والے پانی کو ضائع کرنا صرف لاپروائی نہیں بلکہ مجرمانہ غفلت ہے۔

ہریش راو نے کہ اگر حکومت نے سیاسی انتقامی کارروائی ترک کر کے کسانوں کی فلاح کو اولین ترجیح نہ دی، تو اسے سنگین عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کالیشورم پروجیکٹ کی موٹروں کو فوری فعال کیا جائے، تاکہ ذخائر میں پانی جمع ہو اور کھیتوں تک آبپاشی ممکن بنائی جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ آبپاشی کو ریاستی پالیسی میں اولین ترجیح دی جائے اور کسانوں کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے، ورنہ حکومت کو سخت نتائج کا سامنا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *