Helicopter crash | نیویارک کے ہڈسن دریا میں ہیلی کاپٹر گرنے سے چھ افراد ہلاک، تحقیقات جاری

helicopter crash

حیدرآباد: نیویارک شہر کے ہڈسن دریا میں پیش آئے ایک اندوہناک helicopter crash میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق شام 3:17 بجے پیش آیا، جب ایمرجنسی سروسز کو اطلاع ملی کہ ایک ہیلی کاپٹر دریا میں گر گیا ہے۔

سوشیل میڈیا پر گردش کر رہے ویڈیوز میں ہیلی کاپٹر کو مکمل طور پر پانی میں ڈوبا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ حادثہ مین ہٹن کے قریب پیش آیا، جہاں ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر متحرک ہو گئیں اور فضائی نگرانی بھی جاری ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں سیمنز اسپین کے سی ای او اور صدر آگسٹن ایسکوبار، ان کی اہلیہ اور تین بچے شامل ہیں۔ یہ خاندان حال ہی میں بارسلونا سے نیویارک پہنچا تھا اور حادثے سے قبل Bell 206L-4 LongRanger IV ماڈل کے ہیلی کاپٹر کے سامنے ایک یادگار تصویر لی تھی، جو نیویارک ہیلی کاپٹر ٹورز کی ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کی گئی تھی۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر Bell کمپنی کی ملکیت تھا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مکمل تحقیقات جاری ہیں۔ پائلٹ کی حالت تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
یاد رہے کہ اسی علاقے میں 2009 میں بھی ایک سیاحتی ہیلی کاپٹر ایک چھوٹے طیارے سے ٹکرا گیا تھا، جس میں نو افراد جان سے گئے تھے۔ تازہ واقعہ نے شہریوں اور سیاحوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

Exit mobile version