حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے ترکاواد گاؤں میں بدھ کی رات ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کو کلہاڑی سے حملہ کرکے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق، مقتولہ کی شناخت 38 سالہ چندرماں کے طور پر ہوئی ہے، جس کا اکثر اپنے شوہر گنڈپا سے خاندانی مسائل پر جھگڑا ہوتا تھا۔ گزشتہ رات بھی دونوں کے درمیان کسی مسئلے پر بحث و تکرار ہوئی، جس پر برہمی کے عالم میں گنڈپا نے کلہاڑی سے حملہ کر دیا، جس سے چندرماں موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔ پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔