حیدرآباد: ہفتہ کے روز حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں اُس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب 200 سے زائد پولیس اہلکار کیمپس میں تعینات کیے گئے۔
طلبہ نے یونیورسٹی کے احاطے میں 400 ایکڑ اراضی کی مجوزہ فروخت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا، “ہم یونیورسٹی کی زمین فروخت ہونے نہیں دیں گے۔”
احتجاج کے دوران طلبہ نے تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کا پتلا لایا اور علامتی احتجاج کیا۔ پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے طلبہ سے پتلا چھین لیا۔
تاہم، طلبہ نے پولیس سے دوبارہ پتلا حاصل کر کے کیمپس میں اُسے نذرِ آتش کر دیا۔
پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی کے باعث علاقے میں کشیدگی برقرار رہی۔