حیدرآباد کے چلکل گوڑہ علاقے میں گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ 52 سالہ نرسنگ راؤ نے ریزر بلیڈ سے اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی۔
حیدرآباد: شہر کے چلکل گوڑہ علاقے میں ایک شخص نے گھریلو مسائل اور جھگڑوں سے تنگ آکر ریزر بلیڈ سے اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا، جس میں 52 سالہ نرسنگ راؤ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ نرسنگ راؤ گھریلو تنازعات کی وجہ سے ذہنی دباؤ میں تھا، جس کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں اور واقعے کے دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ مزید قانونی کارروائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی۔