حیدرآباد:Metro Rail کے فیز 2 کی توسیع کو ریاستی کابینہ نے باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس کے تحت شہر حیدرآباد میں 86.1 کلومیٹر طویل نئی میٹرو لائنز تعمیر کی جائیں گی۔
وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ پی سرینواس ریڈی نے میڈیا کو اطلاع دی کہ اس منصوبے پر 19,579 کروڑ روپئے خرچ کیے جائیں گے۔ فیز 2 کے تحت تین اہم کاریڈورز تعمیر کیے جائیں گے، جن کی تفصیل یوں ہے:
کاریڈور-1: شمس آباد ایئرپورٹ سے فیوچر سٹی تک 39.6 کلومیٹر
کاریڈور-2: جے بی ایس سے میڑچل تک 24.5 کلومیٹر
کاریڈور-3: جے بی ایس سے شامیر پیٹ تک 22 کلومیٹر
وزیر نے بتایا کہ اس میٹرو توسیعی منصوبے کو مرکزی حکومت کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا اور اس کے لیے مرکز سے مالی شراکت کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
اس منصوبے کا مقصد شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کو کم کرنا، شہری آمد و رفت کو بہتر بنانا، اور حیدرآباد کو ایک جدید، مربوط ٹرانسپورٹ نیٹ ورک فراہم کرنا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس میگا پروجیکٹ سے لاکھوں مسافروں کو سہولت پہنچے گی، اور شہری ترقی کو نئی رفتار ملے گی۔