حیدرآباد: حیدرآباد پولیس نے چار Pakistani Nationals کو اتوار تک ملک چھوڑ دینے کے لئے نوٹسیں جاری کی ہیں۔ پہلگام میں دہشت گرد حملہ کے بعد حکومت ہند نے یہاں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو ملک واپس جانے کا حکم دیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد میں تقریباً 213 پاکستانی شہری مقیم ہیں جن میں اکثریت ایسے افراد کی ہے جنہیں حکومت نے طویل مدتی ویزے جاری کئے ہیں۔ حیدرآباد پولیس نے ایسے چار پاکستانی شہریوں کی نشاندہی کی ہے جو مختصر مدتی ویزا پر حیدرآباد آئے تھے اور انہیں ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اس سلسلہ میں انہیں نوٹسیں بھی جاری کی گئی ہیں۔ سکیورٹی وجوہات کے باعث پولیس نے یہ انکشاف نہیں کیا کہ یہ پاکستانی شہری کس علاقہ میں مقیم ہیں۔