
حیدرآباد: حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ ایسیٹ پروٹیکشن ایجنسی (HYDRA) نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر بھر میں جھیلوں اور نالوں پر کی جانے والی تجاوزات [en]Hydra Encroachments[/en] کی اطلاع فوری طور پر فراہم کریں، کیونکہ ایسے غیر مجاز تعمیرات مونسون کے دوران سیلاب کے خطرات میں شدید اضافہ کر رہے ہیں۔
ایجنسی نے عوامی تعاون کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن نمبر 8712406899 جاری کیا ہے، جس پر شہری تصاویر، ویڈیوز اور درست مقامات شیئر کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ شکایات HYDRA کے آفیشل سوشیل میڈیا اکاؤنٹس (Commissioner HYDRA) پر X، انسٹاگرام اور فیس بک کے ذریعے بھی درج کروائی جا سکتی ہیں۔
کسی ہنگامی صورت میں شہری کمشنر اے وی رنگاناتھ سے براہِ راست 7207923085 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
HYDRA نے بتایا کہ شہر میں نالوں اور جھیلوں کی جگہوں پر بڑے پیمانے پر تجاوزات کی گئی ہیں، جو بارش کے پانی کی قدرتی نکاسی میں رکاوٹ بن کر بار بار کی پانی جمع ہونے کی وجہ بن رہی ہیں۔
سیلاب سے بچاؤ کے لیے ادارے نے چھ جھیلوں پر بحالی کا کام شروع کیا ہے، جو مرحلہ وار منصوبے کا حصہ ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ بارش کا پانی گھروں اور سڑکوں میں جمع ہونے کے بجائے جھیلوں میں منتقل ہو۔
HYDRA نے واضح کیا کہ جھیلوں اور نالوں کی حفاظت صرف سرکاری اداروں کی نہیں بلکہ شہریوں کی بھی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ عوامی تعاون کے بغیر نقصانات مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ایجنسی نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ آگے بڑھ کر تجاوزات کی نشاندہی کریں تاکہ شہر کو محفوظ بنایا جا سکے۔
చెరువులు.. నాలాలు కబ్జాకు గురైతే..
8712406899 కు సమాచారమివ్వండి
నగర ప్రజలకు హైడ్రా విజ్జప్తి✳️ నగరంలో గొలుసుకట్టు చెరువుల పునరుద్ధరణకు హైడ్రా (హైదరాబాద్ డిజాస్టర్ రెస్పాన్స్ అండ్ అసెంట్ ప్రొటెక్షన్ ఏజెన్సీ) చర్యలు తీసుకుంటోంది. ఈ క్రమంలో మొదటి విడతగా నగరంలోని 6 చెరువుల… pic.twitter.com/L8e8IB5blA
— HYDRAA (@Comm_HYDRAA) June 24, 2025