حیدرآباد: تلنگانہ حکومت کے تحت قائم حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ ایسٹ مانیٹرنگ اینڈ پروٹکشن (حیدرا) نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے آلوین کالونی، کوکٹ پلی میں ایک تالاب کے قریب قائم عمارتوں کو منہدم کردیا۔
یہ کارروائی جمعرات کی صبح پولیس کی سخت نگرانی میں انجام دی گئی۔ مقامی افراد کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ تالاب کے ایف ٹی ایل (فل ٹینک لیول) اور بفر زون میں غیرقانونی تعمیرات کی جا رہی ہیں۔ ان شکایات کی تصدیق کے بعد حیدرا کے عہدیدار جے سی بی مشینوں کے ساتھ موقع پر پہنچے اور غیرمجاز قبضے ختم کردیے۔
حکام نے واضح کیا کہ تلنگانہ میں تالابوں، نہروں اور آبی ذخائر کے تحفظ کے لیے اس طرح کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی، اور کسی بھی غیرقانونی تعمیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔