
حیدرآباد: تلنگانہ میں ایم بی اے اور ایم سی اے کورسز میں داخلوں کے لیے منعقدہ [en]ICET 2025[/en] کے نتائج آج بروز پیر سہ پہر 3 بجے جاری کیے جائیں گے۔ یہ اطلاع اعلیٰ تعلیمی کونسل نے دی ہے۔
حکام کے مطابق نتائج کا رسمی اعلان کونسل کے دفتر میں سہ پہر 3 بجے کیا جائے گا، جس کے بعد امیدوار نتائج کو آن لائن ویب سائٹ [https://tgche.ac.in](https://tgche.ac.in) پر بھی دیکھ سکیں گے۔
یہ امتحان مہاتما گاندھی یونیورسٹی کی جانب سے گزشتہ ماہ کی 8 اور 9 تاریخ کو منعقد کیا گیا تھا، جس میں کل 71,757 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا تھا، جن میں سے 64,938 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔
یہ نتائج ریاست کے سرکاری و خانگی کالجوں میں آئندہ تعلیمی سال کے لیے ایم بی اے اور ایم سی اے کورسز میں داخلوں کا تعین کریں گے۔