Job Quota

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے ریاست کے مختلف اہم شعبوں میں ٹرانس جینڈر افراد کے لیے [en]Job Quota[/en] نافذ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے تاکہ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو روزگار کے منظم مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

یہ احکامات حالیہ جائزہ اجلاس کے دوران اعلیٰ عہدیداروں کو دیے گئے، جہاں چیف منسٹر نے واضح کیا کہ ٹرانس جینڈر برادری کے لیے ملازمتوں تک رسائی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جسے نظام کے تحت حل کیا جانا چاہیے۔ روزگار کوٹہ کے تحت ٹرانسپورٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، نجی ادارے، صحت اور انڈومنٹس کے شعبوں میں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں، چیف منسٹر نے ایک علیحدہ ہدایت میں سینئر عہدیداروں کو یہ تجویز جانچنے کی ہدایت دی ہے کہ آیا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 10 تا 15 فیصد رقم کاٹ کر ان کے والدین کے بینک کھاتوں میں منتقل کی جا سکتی ہے۔

اجلاس میں موجود عہدیداروں کے مطابق، اس اقدام پر غور بزرگ شہریوں کی فلاح کے مقصد سے کیا جا رہا ہے، خاص طور پر ان والدین کے لیے جو اپنی اولاد پر مالی طور پر انحصار کرتے ہیں۔ ریونت ریڈی نے انتظامیہ سے اس تجویز پر قابلِ عمل تفصیلی رپورٹ تیار کرنے کو کہا ہے۔

دونوں تجاویز پر جلد از جلد رپورٹس طلب کی گئی ہیں اور متعلقہ محکموں میں داخلی سطح پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *