حیدرآباد: بی آر ایس ایم ایل سی کلواکنٹلہ کویتا نے کانگریس حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے حامیوں کو دبانے کے لیے بے بنیاد مقدمات درج کر رہی ہے۔
ہفتہ کے روز کھمم جیل کے دورے کے دوران، کویتا نے بی آر ایس کارکن لنکینی سریندر سے ملاقات کی، جو حال ہی میں ایک گاؤں کی میٹنگ میں حکومت کی ناکامیوں پر سوال اٹھانے کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے۔
کویتہ نے اس گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے ایس سی/ایس ٹی مظالم ایکٹ کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ہتھکنڈوں کے باوجود کانگریس حکومت کے سی آر کے حامیوں کو خاموش نہیں کر سکتی۔
انہوں نے کہا کہ کسان، طلبہ، اور خواتین سمیت کئی طبقات کانگریس حکومت کی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔ کویتہ نے مطالبہ کیا کہ کانگریس پارٹی اپنے انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے فوری پورے کرے اور حکومت پر گرفتاریوں کے ذریعے اختلاف رائے کو دبانے کا الزام عائد کیا۔