حیدرآباد: گجرات کے احمدآباد میں پیش آئے دل دہلا دینے والے طیارہ حادثے پر سابق چیف منسٹر اور بی آر ایس صدر کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) نے بدھ کے روز شدید رنج و غم KCR Mourns کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسے ایک افسوسناک سانحہ قرار دیا، جس میں کئی بے گناہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
حادثے میں مسافرین، طبی عملہ اور مقامی رہائشیوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوئے جب ایک مسافر طیارہ رہائشی علاقے پر گر کر تباہ ہو گیا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں کے سی آر نے کہا کہ وہ اس انسانی المیے سے “الفاظ سے باہر” حد درجہ صدمے میں ہیں، اور ہر متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
کے سی آر نے مرکزی حکومت اور ریاست گجرات سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے ایکس گریشیا امداد کا اعلان کریں اور زخمیوں کو اعلیٰ طبی سہولتیں بلا تاخیر فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ “ریاست کو محض ہمدردی کا اظہار ہی نہیں بلکہ عملی مدد کے ذریعے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔”
ان کا یہ بیان ملک بھر میں اس المیے پر جاری سوگ اور یکجہتی کے ماحول کے بیچ سامنے آیا ہے، جہاں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد متاثرین کے حق میں دعائیں اور امداد فراہم کر رہے ہیں۔
గుజరాత్ ఘోర విమాన ప్రమాదంపై బీఆర్ఎస్ అధినేత, మాజీ ముఖ్యమంత్రి కేసీఆర్ తీవ్ర దిగ్భ్రాంతి వ్యక్తం
పలువురి మృతికి సంతాపం
గుజరాత్ రాష్ట్రం అహ్మదాబాద్లో జరిగిన ఘోర విమాన ప్రమాదంపై బీఆర్ఎస్ అధినేత, మాజీ ముఖ్యమంత్రి కేసీఆర్ తీవ్ర దిగ్భ్రాంతి వ్యక్తం చేశారు.
నివాసాలపై విమానం కూలిన…
— BRS Party (@BRSparty) June 12, 2025