Konda Murali

حیدرآباد:تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی ڈسپلنری کمیٹی نے ہفتہ کے روز گاندھی بھون میں سابق رکن قانون ساز کونسل [en]Konda Murali[/en] کے خلاف داخل کردہ شکایات کا جائزہ لیا۔ کونڈا مرلی نے ازخود کمیٹی کے روبرو حاضر ہوکر اپنی وضاحت پیش کی۔

ورنگل ضلع سے تعلق رکھنے والے بعض کانگریس ارکان اسمبلی نے الزام لگایا تھا کہ کونڈا مرلی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ اس پر وضاحت پیش کرتے ہوئے مرلی نے کمیٹی کو 6 صفحات پر مشتمل تحریری بیان دیا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں باضابطہ طور پر طلب نہیں کیا گیا تھا لیکن پی سی سی صدر کے احترام میں خود پیش ہو کر حقائق واضح کرنا ضروری سمجھا۔ مرلی نے الزام لگایا کہ بعض قائدین ان کے خاندان کو نشانہ بنا کر ہراساں کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے بھوپال پلی کے رکن اسمبلی گندرا وینکٹ رمنا ریڈی، پرکال کے رکن اسمبلی پرشانت ریڈی اور سرکاری مشیر وی نارائن ریڈی کے نام لیتے ہوئے کہا کہ یہ قائدین پارٹی اصولوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ان کے حلقہ میں دورے کر رہے ہیں۔

کمیٹی نے معاملے کی تفصیلی جانچ کا آغاز کیا ہے اور جلد ہی اپنی رپورٹ پارٹی قیادت کو پیش کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *