حیدرآباد: قانون ساز کونسل کے رکن اور کانگریس کے لیڈر بالموری وینکٹ نے پیر کے روز بی آر ایس لیڈر کے ٹی راما راؤKTR ACB Probe پر شدید الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ فارمولا ای کار ریس اسکینڈل میں کے ٹی آر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کے ٹی آر واقعی سچے ہیں تو انہیں اے سی بی کے سامنے ایمانداری سے تمام سوالات کا جواب دینا چاہیے۔
KTR ACB Prob پر وینکٹ کا یہ بیان پیر کو جاری ایک ویڈیو پیغام میں سامنے آیا، جو کے ٹی آر کی اے سی بی میں پیشی سے قبل جاری کیا گیا تھا۔
انہوں نے کے ٹی آر کے اس دعوے پر طنز کیا کہ وہ تیس بار بلائے جانے پر بھی حاضر ہوں گے۔ وینکٹ نے کہا کہ اگر ضرورت ہو تو انہیں تین سو بار بھی طلب کیا جا سکتا ہے، اور انہیں سچائی بیان کرنے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔
بالموری وینکٹ نے کے ٹی آر پر ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) کے قواعد کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ جب وہ بے نقاب ہو چکے ہیں تو شرم کے بجائے ڈھٹائی سے باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس حکومت کو کے ٹی آر کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ بی آر ایس دورِ حکومت میں خود کے ٹی آر نے ریونت ریڈی اور دیگر کانگریس قائدین پر سینکڑوں مقدمات درج کیے تھے، جن کی وجہ سے وہ کئی مہینوں تک جیل میں رہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا اُس وقت کے ٹی آر کا رویہ ’سیڈزم‘ نہیں تھا؟
وینکٹ نے مزید کہا کہ کے ٹی آر کو ہر اسکام کا جواب جیل میں دینا ہوگا اور الزام لگایا کہ ان کے اپنے خاندان کے افراد نے بھی انہیں ’راکشس‘ (شیطان) قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کے ٹی آر کو اپنا ڈرامہ بند کر دینا چاہیے اور تحقیقات میں مکمل تعاون کرنا چاہیے۔
انہوں نے پیش گوئی کی کہ اگلے انتخابات میں کے ٹی آر ایم ایل اے کے طور پر بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
అవినీతిలో అడ్డంగా దొరికినా నీతులు వదలరా కేటీఆర్..
శ్రీ బల్మూరి వెంకట్ గారు – ఎమ్మెల్సీ. pic.twitter.com/uQlabgJEvV
— Telangana Congress (@INCTelangana) June 16, 2025