حیدرآباد: بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ KTR نے سعودی عرب میں سڑک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے مندا مہیش کے اہلِ خانہ کو یقین دلایا ہے کہ وہ ذاتی طور پر ان کی واپسی اور علاج کی مکمل ذمہ داری لیں گے۔
مہیش، جو منڈے پلی گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں اور بی آر ایس کے لیے کام کرتے ہیں، روزگار کے سلسلے میں خلیج جا رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔ وہ اس وقت سعودی عرب کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
کے ٹی آر نے مہیش سے ویڈیو کال کے ذریعے بات کی، ان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ وہ ہمت نہ ہاریں اور یقین دلایا کہ صحتیابی کے پورے عمل میں ان کی مدد کی جائے گی۔ انہوں نے مہیش کے اہل خانہ سے کہا کہ وہ ذاتی خرچ پر ان کی وطن واپسی کا انتظام کریں گے اور علاج کے تمام اخراجات بھی برداشت کریں گے۔
ویڈیو کال کے دوران کے ٹی آر نے کہا، “میں یہاں سے کچھ افراد کو بھیجوں گا تاکہ وہ ان کے ساتھ موجود رہیں اور ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔” انہوں نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ پارٹی اپنے کارکن کے ساتھ ہر مرحلے میں کھڑی رہے گی اور بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔
బాధ పడుకుర్రి.. మహేష్ ను ఇండియాకు రప్పించి.. అన్ని విధాలా ఆదుకొనే బాధ్యత నేను తీసుకుంటా.
– బీఆర్ఎస్ వర్కింగ్ ప్రెసిడెంట్ @KTRBRS
♦️ జీవనోపాధి కోసం గల్ఫ్ దేశం పోయి, అక్కడ రోడ్డు ప్రమాదంలో తీవ్రంగా గాయపడ్డ మండేపల్లి గ్రామానికి చెందిన బీఆర్ఎస్ కార్యకర్త మంద మహేష్ కుటుంబాన్ని… pic.twitter.com/hnVeNtUA4a
— BRS Party (@BRSparty) May 11, 2025