حیدرآباد: بی آر ایس کے ورکنگ صدر اور سابق وزیر کے ٹی راما راؤ (کے ٹی آر) نے تلنگانہ میں کانگریس حکومت پر ایک بار پھر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت مالی بحران میں مبتلا ہے اور عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر مسلسل کانگریس حکومت کو نشانہ بنا رہے کے ٹی آر نے آج ایک سنسنی خیز ٹویٹ میں تلنگانہ کا موازنہ باہوبلی سے کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کو قربان کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا، “دہلی بھیجنے کے لیے تو پیسوں کے تھیلے ہیں، لیکن وعدوں، گارنٹیوں، ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ افراد کی پنشن کے لیے پیسہ نہیں؟” کے ٹی آر نے الزام لگایا کہ نااہل قیادت کے تحت ریاست کا مالیاتی شعبہ شدید بحران کا شکار ہو چکا ہے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ “پے منٹ کوٹہ” کے ذریعے اقتدار میں آئے، لیکن دس سال میں بنائے گئے مستحکم معاشی نظام کو تباہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کی مالیاتی بدانتظامی تلنگانہ کی تاریخ میں ناقابل معافی غلطی کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔
کے ٹی آر نے مزید کہا کہ حکومت کی یقین دہانیوں کے باوجود ملازمین کو وقت پر تنخواہیں نہیں مل رہیں۔ انہوں نے سوال کیا، “پہلی تاریخ کو ملازمین کی تنخواہ دینے کا وعدہ کرنے کے بعد بھی کیا آشا اور آنگن واڑی ملازمین کی تنخواہیں روک دینا بے شرمی کی انتہا نہیں؟”
انہوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ نہ صرف گارنٹیز نافذ کرنے میں ناکام رہی ہے بلکہ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں کر پا رہی۔ انہوں نے اس صورتحال کو کانگریس حکومت کی ناکامی کی ایک بڑی مثال قرار دیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ملازمین کو مورد الزام ٹھہرانا ان کی بے عزتی کے مترادف ہے اور وزیر اعلیٰ اور کانگریس حکومت کو خبردار کیا کہ وہ ایسے بیانات سے گریز کریں۔
బాహుబలి లాంటి రాష్ట్రాన్ని బలిచేసి.. నంగనాచి మాటలా ?
ఢిల్లీకి పంపడానికి మూటలు ఉంటాయి కానీ హామీల అమలుకు, గారంటీల అమలుకు, ఉద్యోగులకు జీతాలకు, రిటైర్ అయినవారికి పెన్షన్లకు పైసలు లెవా ?!
అసమర్థుడి పాలనలో.. ఆర్థిక రంగం అల్లకల్లోలం.. ..సర్కారు నడపలేని సన్నాసికి ఎందుకంత అహంకారం?…
— KTR (@KTRBRS) March 13, 2025