
حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ [en]KTR Slams Govt[/en]نے جمعہ کے روز سنگاریڈی ضلع کے پاسامائیلارم میں واقع سگاچی انڈسٹریز میں پیش آئے دھماکہ میں ہلاک ہونے والے مزدوروں کی باقیات کو کارڈ بورڈ باکس میں منتقل کیے جانے پر ریاستی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ آیا مہاجر مزدوروں کو انسان بھی سمجھا جاتا ہے یا نہیں؟
کے ٹی آر نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے دکھایا کہ کس طرح دھماکے کے بعد مزدوروں کی باقیات کو کارڈ بورڈ کنٹینرز میں منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندان پولیس اہلکاروں سے فریاد کر رہے تھے، جبکہ انتظامیہ کو اس بات کا بھی علم نہیں تھا کہ حادثے کے وقت کتنے ملازمین فیکٹری کے اندر موجود تھے۔
انہوں نے 22 فروری کو ناگر کرنول ضلع میں پیش آئے سری سیلم لفٹ بینک کینال حادثے کا بھی حوالہ دیا، جہاں آٹھ لاپتہ مزدوروں کے اہل خانہ آج تک نہ تو کسی جواب کے منتظر ہیں اور نہ ہی انہیں کوئی معاوضہ دیا گیا ہے۔
کے ٹی آر نے الزام عائد کیا کہ سگاچی حادثے میں جاں بحق مزدوروں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا، وہ انسانیت کے بنیادی اصولوں کے بھی خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور حکام نے مرنے والوں کی حرمت کا کوئی خیال نہیں رکھا، جو انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول رویہ ہے۔
When many states across the country discarded migrant workers during Covid, it was KCR garu’s lone voice that echoed through the hearts of many
He meant every word when he said they are partners of state development, equal stakeholders. He provided them with ration, free… https://t.co/ATeH7KR0P1
— KTR (@KTRBRS) July 4, 2025