Read in English  
       
Loan Fraud
Spread the love

حیدرآباد: سائبر کرائم پولیس نے شہر میں پیش آئے 1.55 کروڑ روپئے کے کاروباری Loan Fraudکیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس اسکام میں ایک مقامی تاجر کو کمپنی کے لیے قرض دلانے کے بہانے دھوکہ دیا گیا۔

39 سالہ متاثرہ تاجر نے 19 فروری کو شکایت درج کروائی تھی، جس کے مطابق جون 2023 میں اس کی ملاقات ناگاراجو دیو نامی شخص سے ہوئی، جس نے خود کو ممبئی کی “فن پیئر سولیوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ” کا مالک بتایا۔ ملزم نے کمپنی کے لیے بزنس لون حاصل کروانے کا وعدہ کیا اور کارروائی کے بہانے لاکھوں روپئے فیس کی شکل میں حاصل کر لیے۔

جون سے نومبر 2023 کے درمیان، متاثرہ شخص نے مختلف مرحلوں میں مجموعی طور پر 1.55 کروڑ روپئے منتقل کیے۔ اسے مسلسل یقین دہانی کروائی جاتی رہی کہ قرض جلد ہی منظور ہو جائے گا، مگر ایسا نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق، ملزم نے جعلی ویب سائٹ finpair.in تیار کی اور سوشیل میڈیا پر اشتہارات کے ذریعہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا۔ کیس کو کرائم نمبر 408/2025 کے تحت درج کیا گیا ہے اور اس میں آئی ٹی ایکٹ کی دفعات 66C اور 66D، نیز تعزیرات ہند کی دفعات 419 اور 420 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

گرفتار شدہ ملزم ناگاراجو دیوو (عمر 44 سال) رنگا ریڈی ضلع کے گوپن پلی میں ہونر ویوانٹس اپارٹمنٹس میں مقیم ہے۔ پولیس نے اس کے قبضے سے دو موبائل فون ضبط کیے ہیں۔

یہ کارروائی انسپکٹر کے. ستیہ ریڈی اور ان کی ٹیم نے اے سی پی آر جی سیوا ماروتی کی نگرانی میں انجام دی۔

عوامی انتباہ: پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشیل میڈیا پر موجود کم شرح سود والے قرض کے اشتہارات سے ہوشیار رہیں۔ بغیر تصدیق کے کوئی رقم ادا نہ کریں۔ سائبر فراڈ کے شکار افراد 1930 پر کال کریں یا cybercrime.gov.in پر شکایت درج کریں۔