
حیدرآباد: تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور ایم ایل سی [en]Mahesh Kumar Goud[/en] نے پیر کے روز ضلع سانگاریڈی کے پاشامائیلارم صنعتی علاقے میں پیش آئے تباہ کن آتشزدگی کے واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
انہوں نے آگ کی لپیٹ میں آکر جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
مہیش کمار گوڑ نے اس واقعہ میں بری طرح جھلسنے والے مزدوروں کی نازک حالت کو نہایت تکلیف دہ قرار دیا۔
انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ زخمیوں کے علاج و معالجے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے اور ممکنہ بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
Deeply shocked by the tragic fire accident at Pasamailaram Industrial Area
Heartfelt condolences to the families of those who lost their lives. I urge authorities to take medical care for the injured.
— Bomma Maheshkumar goud (@Bmaheshgoud6666) June 30, 2025