
حیدرآباد: کے ٹی راما راؤ کے خلاف فون ٹیپنگ کیس میں کوریج پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے بی آر ایس کارکنوں نے ہفتہ کے روز حیدرآباد میں ایک تلگو نیوز چینل کے دفتر پر حملہ [rn]Media Office Attack[/rn] کردیا۔
مظاہرین نے چینل کے اسٹوڈیو پر پتھراؤ کیا، داخلی دروازے کی شیشے کی دیواریں توڑ دیں اور عمارت کے باہر کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ واقعہ کے وقت اسٹوڈیو میں موجود عملہ موقع سے بھاگ گیا۔
یہ واقعہ بی آر ایس وی ریاستی صدر گلو سرینواس کی قیادت میں چینل کے دفتر کے باہر احتجاج کے کچھ ہی دیر بعد پیش آیا۔ ابتدا میں احتجاج پرامن تھا لیکن کچھ دیر بعد بی آر ایس کارکنان دفتر کے اندر داخل ہوگئے اور املاک کو نقصان پہنچایا۔ اس دوران بعض کارکن بھی زخمی ہوئے۔
اس سے چند گھنٹے قبل بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے فون ٹیپنگ کیس میں میڈیا کی رپورٹنگ کو ایک سازش قرار دیتے ہوئے بعض چینلز پر من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی خبریں نشر کرنے کا الزام لگایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مخصوص صحافی اور میڈیا ادارے آزادی صحافت کا غلط استعمال کرتے ہوئے پارٹی قائدین کے خلاف کردار کشی کی مہم چلا رہے ہیں، جو نہ صرف ان کے اہل خانہ بلکہ کارکنوں کو بھی ذہنی اذیت پہنچا رہی ہے۔
کے ٹی آر نے انتباہ دیا تھا کہ ایسے تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، چاہے وہ پس پردہ ہوں یا منظرِ عام پر۔
میڈیا آفس پر پیش آئے اس واقعے نے ریاست میں سیاست و صحافت کے درمیان کشیدگی کو نمایاں کردیا ہے۔ پولیس نے فوری طور پر حالات کو قابو میں کیا اور حملے کی مکمل تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Some lowlifes masquerading as journalists running media houses have been spewing venom on me and my party leadership since the last few months
While I hardly care for their opinions or existence, the repeated attacks of character assassination are taking a toll on my family,…
— KTR (@KTRBRS) June 28, 2025