
حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں پہلی بار سرکاری [en]Medical Colleges[/en] اور تدریسی دواخانوں کے لیے باقاعدہ پرنسپل اور سپرنٹنڈنٹ مقرر کیے گئے ہیں، جو کہ ریاست کی تشکیل کے بعد ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک تازہ احکامات کے مطابق 44 سینئر پروفیسروں کو ترقی دے کر ایڈیشنل ڈائریکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن بنایا گیا ہے، جنہیں ریاست کے مختلف سرکاری میڈیکل کالجوں میں پرنسپل اور ان سے منسلک تدریسی اسپتالوں میں سپرنٹنڈنٹ کے عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔
یہ اقدام میڈیکل ایجوکیشن کے شعبہ میں اصلاحات کے تحت اٹھایا گیا ہے، جس کا مقصد انتظامی ڈھانچے کو مستحکم بنانا اور تدریسی معیار کو بہتر بنانا ہے۔
حال ہی میں میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ریکروٹمنٹ بورڈ کی جانب سے اسسٹنٹ پروفیسر کے 607 عہدوں پر براہ راست تقرری کے لیے اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔ اب محکمہ مالیات نے مزید 714 عہدوں کے لیے تقرری کی منظوری دے دی ہے، جس سے شعبۂ طب میں افرادی قوت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ قدم ریاست کے میڈیکل اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لا سکتا ہے، خاص طور پر تدریسی معیار، تحقیق اور مریضوں کی نگہداشت کے شعبوں میں۔
Govt Appoints Administrative Heads to Medical Colleges & Teaching Hospitals
▶️ First time since Telangana’s formation, regular appointments made for Principals & Superintendents
▶️ 44 senior professors promoted as Addl. Directors of Medical Education
▶️ GO issued Tuesday…— Office of Minister for Health, Telangana (@TelanganaHealth) July 8, 2025