حیدرآباد: گچی باؤلی اسٹیڈیم میں چوتھی کے آئی او نیشنل کراٹے چیمپئن شپ 2025 کا جمعہ کے روزآغاز ہوا، جس میں وزیر برائے بی سی ویلفیئر اور ٹرانسپورٹ، پونم پربھاکر، اور اسمبلی اسپیکر، گڈم پرساد کمار، نے کراٹے کا مظاہرہ کیا۔ دونوں معززین کو منتظمین کی جانب سے بلیک بیلٹ سے نوازا گیا اور انہوں نے کراٹے کے انداز میں تصاویر کے لیے پوز دیے، جس سے افتتاحی تقریب میں خوشگوار ماحول پیدا ہوا۔
اس موقع پر ٹی پی سی سی چیف مہیش کمار گوڑ اور تلنگانہ اسپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین شیوسینا ریڈی بھی موجود تھے۔ عالمی باکسنگ چیمپئن نکہت زرین نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں مہیش کمار گوڑ نے معزز مہمانوں کے ساتھ شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تین روزہ چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا