
حیدرآباد: تلنگانہ کی سینئر کانگریس لیڈر اور Minister Seethakkaبدھ کے روز نامپلی کورٹ میں 2021 کے ایک کیس کے سلسلے میں پیش ہوئیں، جو کووِڈ پابندیوں کے دوران ان کی بھوک ہڑتال میں شرکت سے متعلق ہے۔
یہ کیس 26 اگست 2021 کو درج کیا گیا تھا جب سیتکّا نے اندرا پارک، حیدرآباد میں این ایس یو آئی قائدین کے ساتھ احتجاج کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ کووِڈ-19 کے علاج کو آروگیہ شری ہیلتھ اسکیم میں شامل کیا جائے۔
انہوں نے اُس وقت کی برسراقتدار بی آر ایس حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا تھا کہ کووِڈ سے جاں بحق ہونے والوں کے افرادِ خاندان کو مفت ایمبولینس خدمات دی جائیں اور علاج کے اخراجات چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے ذریعہ ادا کیے جائیں۔
یہ احتجاج اُس وقت منعقد کیا گیا جب ریاست میں کووِڈ لاک ڈاؤن احکامات کے تحت عوامی اجتماعات اور مظاہروں پر پابندی عائد تھی۔ اس خلاف ورزی پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
آج کی پیشی اسی کیس کے سلسلے میں تھی، جس پر عدالت میں قانونی کارروائی جاری ہے۔