حیدرآباد: تلنگانہ کے راج بھون میں پیر کی شام ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں Miss World 2025 Felicitation کے تحت مقابلۂ حسن کی فاتح اوپل سوچاتا چوآنگسری اور دیگر کیٹیگری جیتنے والی حسیناؤں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب کی میزبانی گورنر جِشنو دیو ورما نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی شریک ہوئے۔
گورنر، ان کی اہلیہ، اور وزیراعلیٰ نے 72 ویں مس ورلڈ مقابلے کی فاتحین کو تہنیتی اسناد اور یادگاری تحائف پیش کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اوپل سوچاتا اور دیگر عالمی حسیناؤں نے تلنگانہ کی ثقافتی وراثت کی دل کھول کر تعریف کی اور کہا کہ وہ اس ریاست کی یادیں زندگی بھر ساتھ رکھیں گی۔
تقریب میں وزیر سیاحت جوپلی کرشنا راؤ، وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر، چیف سیکریٹری کے. رام کرشنا راؤ سمیت کئی اعلیٰ سرکاری عہدیداران اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ راج بھون کی یہ شام تلنگانہ کی میزبانی، ثقافت، اور عالمی سطح پر بڑھتی شناخت کا حسین امتزاج ثابت ہوئی۔