New SIs

حیدرآباد: پولیس کمشنر سی وی آنند نے حیدرآباد سٹی پولیس میں شامل ہونے والے زیر تربیت [en]New SIs[/en] سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دیانت داری، ٹکنالوجی سے ہم آہنگی اور عوامی اعتماد کے ساتھ اپنی خدمات انجام دینی چاہئیں۔

کمشنر آنند نے نئے افسران کو مشورہ دیا کہ وہ کیریئر کے ابتدائی دو برس قانون و نظم کے حساس شعبوں میں کام کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تجربہ حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ دباؤ کے باوجود دیانت داری پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا اور ہر افسر کو اپنی ساکھ عوام میں مضبوط کرنی چاہئے۔

انہوں نے انہیں ہدایت دی کہ وہ جسمانی فٹنس برقرار رکھیں اور محکمہ جاتی اقدار سے وابستگی دکھائیں۔ سی وی آنند نے نئے سب انسپکٹرس کو تمام شعبہ جات میں تکنیکی مہارت حاصل کرنے اور چیلنجنگ پوسٹنگز کو اپنانے کی تلقین کی۔

پولیس کمشنر نے تمام افسران کو ان کے میدان عمل کی تعیناتی سے قبل نیک خواہشات پیش کیں اور امید ظاہر کی کہ وہ شہر میں نظم و ضبط کو بہتر بنانے میں سرگرم کردار ادا کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *